دہشت گردوں کی پنجگور (بلوچستان)میں  سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، ایک سپاہی شہید

اسلام آباد( یو این آئی نیوز)دہشت گردوں کی پاکستان ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی فائرنگ، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سخت تبادلہ ہو ا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی جلیل خان سکنہ ڈی آئی خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں