تحریک لبیک کا احتجاج،راولپنڈی شہر کو بند کر دیا گیا ،

راولپنڈی (یو این آئی نیوز) تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد بڑے احتجاج کا خدشہ انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی شہر کے تمام اہم مقامات کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ،واضح رہے کہ تحریک لبیک نے اپنے امیر مولانا سعد رضوی کی رہائی کے لیے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور سلسلے میں ایک بار پھر راولپنڈی /اسلام آباد کے سنگم فیض آباد کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ، اس سلسلے میں تحریک لیبک کی قیادت نے جمعرات کے روز لاہور سے راونہ ہو کر جمعہ کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کیا تھا جبکہ راولپنڈی سے مقامی قیادت کی جانب سے ایک بڑے جلوس کی صورت میں لیاقت باغ اور فیض آباد کی طرف روانگی کا اعلان کیا تھا ، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے اس احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے راولپنڈی انتظامیہ اور پولیس کا ضروری ہدایات جاری کیں جن پر عملد آمد کرتے ہوئے مری روڈ کو مختلف پوائنٹس سے سیل کرنے کے علاوہ فیض آباد کو کنٹینرز کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی صدر سے مری روڈ کی طرف آنے والے راستوں کو بھی بندکر دیا گیا ہے ، علاوہ ازیںپولیس کی نفری میں بھی تمام ناکوں اور ضروری مقامات پر بڑھا دیا گیا ہے ،دوسری جانب مختلف دینی تنظیموں نے اس احتجاج میں تحریک لیبک کی حمایت اور ان کے احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کر رکھا ہے ، راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے ان انتظامات کے باعث مری روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو کا سما ء ہے اور اس صورتحال کے باعث عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں