بھارت میں منکی پاکس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

اسلام آباد (یو این آئی مانیٹرنگ ڈیسک):

بھارت میں منکی پاکس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں منکی پاکس کا تیسرا کیس کیرالا سے رپورٹ ہوا ہے اور ملک میں منکی پاکس کے تینوں کیسز کا تعلق کیرالا سے ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ جمعہ کے روز جس شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی وہ مالپ پورم کا رہائشی ہے اور متحدہ عرب امارات سے واپس لوٹا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن تین شہریوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے وہ تینوں متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لوٹے ہیں۔

ریاستی وزیر صحت کا کہنا ہےکہ 35 سالہ شہری 6 جولائی کو متحدہ عرب امارات سے لوٹا تھا جس کے تین روز بعد اسے بخار کی شکایت ہوئی اور اسے 15 جولائی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں منکی پاکس کی علامات سامنے آنے پر اسے قرنطینہ کردیا گیا۔

وزیر صحت کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ تینوں شہریوں کی حالت بہتر ہے اور ان میں کسی دوسرے انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے ریاست کے تمام ائیرپورٹس پر اسکریننگ شروع کردی ہے اور خاص طور پر مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے واپس آنے والوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں