عمران خان نے 25مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز )۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ، یہ اعلان انھوں نے آج پشاور میں کیا جہاں انھوں نے اپنی پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا تھا ،

کور کمیٹی نے لانگ مارچ کے لیے 25مارچ کی تاریخ کی منظوری دی جس کا بعدازاں عمران خان کی جانب سے ٹی وی پر خطاب کے ذریعے اعلان کیا گیا ، مارچ کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ پوری قوم اور ہر عمر کے لوگوں بلخصوص نوجوانوں اور خواتین کو اس میں شرکت کی دعوت دیں گے ،

انھوں نے کہا کہ وہ بیوروکریسی کے اہل خانہ فوج کے اہل خانہ اور ریٹائرڈ فوجیوں کے اہل خانہ کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیں گے کیونکہ یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ یہ پاکستان کی عزت و وقار کی جنگ ہے ، انھوں نے قوم سے کہا کہ وہ 25مئی کو دوپہر 3بجے سری نگر ہائی وے جو پرانا کشمیر ہائی وے ہے پر آپ کے منتظر رہیں گے ،

انھوں نے کہا کہ اس کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی جائیں کیونکہ حکومت مارچ کو روکنے کے لیے پیٹرول ، ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کو روکنے کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ کو بند کر سکتی ہے ،

انھوں نے کہا کہ ہم اس جدوجہد میں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کریں گے اور حکومت کے خاتمے اور صاف و شفاف الیکشن کے اعلان تک اس احتجاج کو جاری رکھیں گے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں