اسلام آباد (یو این آئی نیوز)
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2018 سے مسلسل بحرانوں سے ہی نمٹ رہے ہیں، بلاول بتائیں 13 سالوں کے دوران سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ اورشہد کی نہریں بہائیں ، بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ موجودہ حکومت گیس کے نئے ذخائر اور ٹرمینلزکے لئے سہولیات فراہم کررہی ہے،پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا تو تمام شعبے ڈیفالٹ کے قریب تھے، ملکی معیشت تباہ حال تھی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2018 سے مسلسل بحرانوں سے ہی نمٹ رہے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول بتائیں 13 سالوں کے دوران سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ اورشہد کی نہریں بہائیں،سندھ کےعوام لاقانونیت، اندھیر نگری چوپٹ راج، مہنگائی، لوٹ مار پر پیپلز پارٹی سے پناہ مانگ رہے ہیں، وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ کی ترقی، پینے کے صاف پانی، گرین لائن کی صورت میں بہترین سفری سہولیات، نالوں کی صفائی سمیت ہر کام وفاق کررہا ہے، سردیوں میں روزمرہ امور میں بجلی کے زائد استعمال پر شہریوں کو فی یونٹ ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی پشت پناہی میں گرانفروش عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بجلی اور گیس کے مہنگے منصوبوں کی قیمت آج عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں بتدریج کمی کی تاکہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف دیا جاسکے-
