اسلام آباد (یو این آئی نیوز ):
پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد مارچ روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے کریک ڈاون کا آغاز ، پو لیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے حراست میں لے لیا ، شیریں مزاری کی بیٹی نے اس گرفتاری کی تصدیق کر دی ، شیریں مزاری کی بیٹی نے کہا کہ گرفتاری کے لیے مرد پولیس اہلکاروں کو بھیجا گیا جنھوں نے ان کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور گھسیٹتے ہوئے لے گئے ، گرفتاری کے بعد فوار بعد شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے علاوہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ، شبلی فراز اور دیگر تھانہ کوہسار پہنچ گئے جہاں انھوں نے ایک درخواست جمع کرادی ، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ جس طرح ان کی والد ہو گرفتار کیا گیا وہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا ہے یعنی ان کی والدہ کو اغوا کیا گیا ہے ،
