کون کہاں عیدمنائے گا

اسلام آباد(یو این آئی) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا ؟ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالفطرمنانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی ایوان صدر اسلام آباد میں عید الفطر منائیں گے۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اسلام آباد میں عید منائیں گے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان زمان پارک لاہور میں منائیں گے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے عید الفطر سعودی عرب میں منائی ۔سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر خارجہ بلاول بھٹوعید الفطر نوڈیرو سندھ میں منائیں گے، سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عید الفطرلاہور میں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید تونسہ شریف میں منائیں گے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گجر خان میںعید منائیں گے۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ فیصل آباد،شیریں مزاری،رضا ربانی کراچی میں۔سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید ،ایاز صادق،علیم خان،ہمایوں اختر خان،لیاقت بلوچ لاہور میں عید منائیں گے۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی ،سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عیدادا کریں گے،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید منائیں گے
پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے آبائی علاقہ تلمبہ میں عید الفطر منائیں گے،جمعیت علماءاسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،سابق وفاقی وزیر سیّد فخر امام کبیروالا میں،کسان اتحاد رہنما نظام اللہ خان پاندھا،عابد خان پاندہ اپنے ا ٓبائی علاقہ ماڑھی پاندھا میں عید منائیں گے
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں