سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

اسلام آباد (یواین آئی )سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل عدالتی فیصلے کے باوجود باقاعدہ قانون بن گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ہر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 دستور پاکستان کی دفعہ 75 کی شق 2 کے تحت صدر سے منظور شدہ سمجھا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دے دیا ، جس کے مطابق تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر قانون اب نافذ ہوچکا ہے۔

خیال صدرمملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ بغیردستخط واپس بھیج دیا تھا۔عارف علوی کا کہنا تھاکہ قانون سازی کی اہلیت اور بل کی درستگی کا معاملہ اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنےزیر سماعت ہے، اورمعاملہ زیرسماعت ہونے کے احترام میںبل پر مزید کوئی کارروائی مناسب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں