اسلام آباد ::نگران حکومت کا قیام اور آمدہ انتخابات قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں منعقدپارٹی اجلاسوں میں مسلم لیگ ن نے آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائے گی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرو سنیئر نائب صدر مریم نواز وطن واپس آکر انتخابی مہم کو لیڈ کرینگی،
پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور انتخابی مہم کی سرپرستی کا بھی قوی امکان ہے 27جنوری کو مریم نوازکی وطن واپسی پرلاہور میں انکے استقبال کیلئے بھی پارٹی قیادت کو ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں .
زرائع کے مطابق مریم نواز کی واپسی کے بعد پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیوں کو وہ لیڈ کرینگی پارٹی قائد اور صدر کی مشاورت سے پارلیما نی بورڈ کے فیصلوں کی بھی توثیق کرینگی آمدہ انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے چناؤ سے لیکر انتخابی مہم کی حکمت عملی اور مسلم لیگ ن کے بیانیے کو عوام میں لیجانے تک تمام تر زمہ داری مریم نواز پر ہوگی اور پارٹی قائدین کیساتھ لندن اجلاسوں میں تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے