اسلام آباد( یو این آئی رپورٹ )اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے باعت 24 گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کل رات 12 بجے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق اسلام آباد کےسیکٹر جی 6 فور کی گلی نمبر 52,56,59,79 اور 80 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف ٹین فور کی 50،52 اور 53 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف الیون ٹو کی گلی نمبر , 21 23 اور 28 کو سیل کیا جائے گا،سیکٹر جی الیون ٹو کی گلی نمبر 15،21 اور 46 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف ایٹ ون کی گلی نمبر 31،35،37،38،42،44 کو سیل کیا جائے گاسیکٹر ایف ایٹ تھری کی گلی نمبر 5،6،10،11 اور 17 کو سیل کیا جائے گاگلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔
