پاکستان نے ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردی،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز)پاکستان نے ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کے بھارتی میڈیا کے دعویٰ کو مسترد کرتاہے، ممکنہ تابکار مواد کی ضبطگی سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔بھارتی پورٹ آپریٹرکا پاکستان،افغانستان اور ایران کو کارگو سہولیات دینے سے انکار۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش ہے اور یہ رپورٹس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بھارتی میڈیا نے کراچی سے شنگھائی جانے والے جہازپرکنٹینرز میں ممکنہ تابکار موادضبط کرنےکا دعویٰ کیا تھا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ ممکنہ تابکار مواد مندرہ پورٹ پر حکام نے ضبط کیا۔ترجمان کے مطابق کراچی نیوکلیئر پاورپلانٹ حکام نے بتایاکہ خالی کنٹینرز چین کو واپس کیے جارہے تھے، کنٹینرز خالی تھے، شپنگ دستاویزات میں کارگو کو صحیح طور پر غیر مؤثر قرار دیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کنٹینرزپہلے K-2 اور K-3 نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل وحمل کیلئے استعمال کیے جاتے تھے، دونوں نیوکلیئر پاورپلانٹس میں استعمال ہونے والا ایندھن عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اےای اے) کے سیف گارڈز کے تحت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں