مہنگائی کے خلاف ن لیگ کا راولپنڈی میں احتجاج

راولپنڈی( یو این آئی نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی اور بیروز گاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔اس سلسلے میں پہلا احتجاج بدھ کے روز راولپنڈی میں کیا گیاکے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اور مہنگائی کے خلاف اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ، احتجاجی مظاہر ے کے شرکا نے حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔یہ احتجاج پی ڈی ایم کے فیصلے کے تحت کیا گیا ، پی ڈی ایم نے اعلان کیا گیا تھا کہ مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ن لیگ کے مظاہرے کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ، سابق ایم این اے ملک ابرار، حنیف عباسی اورسردار نسیم نے کی احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا کر مری روڈپر پہنچ گئے اور ٹریفک کو بلاک کر دیا۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔احتجاج کے دوران انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں