اسلام آباد( یو این آئی نیوز )بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت کی جانب سیکروز شپ ڈرگ کیس میں ملزمان آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی جس کے باعث انہیں اب مزید کچھ عرصہ جیل میں ہی گزارنا ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے وکیل اب ضمانت کیلئے ممبئی کی ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
