ضمانت مسترد: اسد عمر، شاہ محمود قریشی کی عدالت سے فرارکی ویڈیو وائرل

اسلام آبا د(یو این آئی) تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر اسد عمر اور شاہ محمود قریشی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جس میں دونوں رہنماو¿ں کی ضمانت خارج کردی گئی۔

ضمانت خارج ہونے کے بعد اسد عمر اور شاہ محمود قریشی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنما عدالتی فیصلہ سننے کے بعد فورا ً عدالت باہر نکل جاتے ہیں اور فوراً اپنی گاڑیوں کا رخ کرتے ہیں

اس دوران دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کی اور تیزی کے ساتھ اپنی اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے دلچسپ تبصرہ شروع کر دیئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں