راولپنڈی( یو این آئی)پاک فوج کے 3 جوان دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے
بلوچستان کے علاقے زرگون مرگٹ ایریا میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا
دہشت گردوں سے فائرنگ کی شدید تبادلے میں تین جوان جام شہادت نوش کر گئے،شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی ظہیر احمد ،سپاہی مدثر اور لانس نائیک عبد القدیر شامل ہیں
ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو بھی واصل جہنم کر دیااورفرارہوتے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے
پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف قریبی پہاڑیوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا،سیکورٹی فورسز عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن اور استحکام کے خلاف کوششیں ناکام بنا دیں گی
٭٭٭٭٭