اسلام آباد( یو این آئی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکھوں کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔۔۔
