ہردیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل ’انتہائی تشویش ناک‘ واقعہ ہے ، انڈیا اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، جسٹن ٹروڈو ن

ٹورنٹو ( یو این آئی ):
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل ’انتہائی تشویش ناک‘ واقعہ ہے لیکن وہ انڈیا کو اکسانے کی کوشش نہیں کر رہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ انڈین حکومت کو اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔’ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، ہم انھیں غصہ دلانے یا اکسانے کی کوشش نہیں کر رہے۔‘ عالمی قانون کے تحت اس کے دور رس نتائج ہو سکتے ہیں ، یہ نہایت سنجیدہ معاملے ہے ،

انھوں نے کہا کہ ہم جمہوری اقدار اور اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پر سکون طریقے سے شواہد کے ذریعے معاملے کی طے تک پہنچنا چاہتے ہیں .اور ہر چیز کی وضاحت کے لیے بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں .

خیال رہے کینیڈا کے وزیراعظم نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل کے واقعے میں انڈیا کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کی انڈین حکومت نے سختی سے تردید کی تھی اور انڈیا میں کینیڈا کے ایک سینیئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

کینیڈا پہلے ہی ایک انڈین سفارتکار کو اس معاملے پر ملک بدر کر چکا ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کے مطابق انڈین سفارتکار پون کمار کینیڈا میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ تھے۔

کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو صوبے برٹش کولمبیا میں رواں برس 18 جون کو سکھ گرودوارہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں