وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں ناروے ، یو اے ای اور ڈنمارک کے سفیروں‌سے ملاقاتیں.

نیویارک (یو این آئی ):
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر نارویجن ہم منصب اینیکن ہیٹ فیلڈ،متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرا خارجہ نے باہمی تعلقات اور دوستی کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں