اسلام آباد (یو این آئی) خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت کے روبرو معافی مانگ لی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی۔ چیئرمین تحریک انصاف جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کھڑے ہوگئے اور اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،اگر کسی دل آزاری ہوئی ہے تو ایک بار پھر معافی مانگ تا ہوں
میرے چیف آف سٹاف پر حراست میں بدترین تشدد کیا گیا،اس پر میں نے احتجاج کے طور پر بیان دیا۔
خاتون جج زیبا چوہدری کے آفس میں بھی گیا، میں نے یہ بھی کہا اگر ان کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے اوپر 180 مقدمات ہیں لیکن کبھی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔