سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ.

اسلام آباد ( یو این آئی مانیٹرنگ ):

ڈالر کی طرح ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ۔ ایک تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 200 روپےکا ہوگیا

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

2800 روپے اضافےکے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 200 روپےکا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونا 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپےکا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1717 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1550 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں