حکومت کی دو بڑی جماعتوں‌ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وزراء کے درمیان مذاکرات، سندھ کے سیلاب زدہ عوام کی مدد پر اتفاق،

اسلام آباد( یو این آئی ):
پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت میں شامل ہوتے ہوئے ن لیگ کو ٹف ٹائم دنیا شروع کر دیا ، سندھ کے سیلاب زدہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے وعدوں کی عدم تکمیل کے حوالے سے فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہو سکے دونوں کے درمیان آج ملاقات کو دوسرا دور ہو گا ،باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے وفاقی وزرا پر مشتمل دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گذشتہ شب ہوا،

ذرائع نے مزید بتایا کہ تین گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار، احسن اقبال، ایازصادق شریک ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے نوید قمر ،خورشیدشاہ، قمرزمان کائرہ اورشازیہ مری شریک ہوئے۔

دونوں جانب سے ملاقات کے مقام کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی جبکہ مذاکرات کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ، وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والے ان مذاکرات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، پیپلزپارٹی کی جانب سے ن لیگی وفد کو اپنے تحفظات اور سندھ کے سیلاب زدہ عوام کی مدد اور بحالی کے لیے کیے گئے وعدوں کو یاد کرایا گیا ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی وفد نے پیپلزپارٹی وزرا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔تاہم ن لیگی وفد نے پیپلزپارٹی کی جانب سے مانگی گئی خطیر رقم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ، ذرائع کا بتانا تھا کہ ن لیگی وفد پیپلزپارٹی کے مطالبات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا یقین دلایا ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پیپلزپارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد ہونے کا امکان ہے۔لیکن اس کا انحصار پیپلزپارٹی کی طرف سے مانگی گئی رقم پر نظر ثانی پر ہے ۔تاہم ذرائع کا کہنا تھا دونوں جماعتوں نے مل کر سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے پر اتفاق کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں