عمران خان کو معدے میں شدید تکلیف،رات گئے شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے

لاہور(یو این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان معدے میں شدید تکلیف کے باعث رات گئے شوکت خانم پہنچ گئے

تفصیل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جمعہ کے روز دوپہرے کے کھانے کے بعد معدے میں ہلکا سا درد محسوس ہوا جو بڑھتاہوا شدت اختیار کر گیا

تاہم عمران خان رات گئے معدے میں شدید تکلیف کے باعث ایمر جنسی میں شوکت خام ہسپتال پہنچ گئے

عمران خان قافلے کی صورت میں شوکت خانم پہنچے ،ان کے قافلے میں سکیورٹی سکوارڈرن اور پنجاب پولیس کی گاڑیاں بھی موجود تھیں

شوکت خانم پہنچنے پر سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور متعدد ضروری ٹیسٹ کئے

بعد ازاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے معدے کی تکلیف کے لئے دوائی تجویز کی اور انہیں آرام کا مشورہ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں