اسلام آباد (یو این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب )نے چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم خان کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی، اور نیب ٹیم نے عمران خان کی لیگل ٹیم کو 23 مئی کیلئے طلبی کا نوٹس بھی وصول کرادیا ہے۔
نیب کے نئے نوٹس میں عمران خان کواپنے تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے،عمران خان کے1992کے بعد کیاثاثوں کامکمل جائزہ لیاجائیگا
عمران خان سے تمام منقولہ غیرمنقولہ اثاثوں،بیوی،بچوں، بہنوں اورخاندان کیساتھ ٹرانزیکشنز،بیوی،بچوں سمیت تمام زیرکفالت افرادکے اثاثوں کی تفصیل مانگی گئی ہے
اس کے علاوہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملک ریاض اوربحریہ ٹاون کیساتھ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے
قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی کی ٹیم نے القادرٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم کو طلبی کا نوٹس وصول کرادیا
نیب کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی طلبی کا نوٹس موصول کرانے کے موقع پرنیب افسر نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس نوٹس کی تعمیل کیلئے آئے تھے، جس کے بعد نیب ٹیم زمان پارک سے واپس روانہ ہوگئی