8اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (یو این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق ہوگیا

حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر اتفاق ہوچکا ہے

جس کے تحت آئندہ ماہ 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوادی جائے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر دستخط نہ کئے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی

وفاقی وزہر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد کسی بھی ایڈونچر سے پرہیز کیا جائے، اگر ایڈونچر ہوگا تو یقیناً اس کا ردعمل بھی ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، امید ہے عدلیہ بھی ان غلطیوں سے سیکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں