وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اتحادیوں اور پی ڈی ایم کی قیادت کا ایک بڑا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ۔

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) :
ضمنی الیکشن میں بدترین شکست وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اتحادیوں اور پی ڈی ایم کی قیادت کا ایک بڑا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس منگل( 19 جولائی ) کو ہو گا۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی ہے۔ 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں