وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس،اسمبلیاں توڑ کر نئے الیکشن کے ّاعلان کا مشورہ .

لاہور ( یو این آئی نیوز):
پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس . شکست کی وجوحات پر غور .بعض ارکان کا اسمبلیاں فوری طور پر توڑ کر نئے الیکشن کے ّاعلان کا مشورہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی رہنماؤں نے اپنی رپورٹ پیش کی،رپورٹ رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے پیش کی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا وہی شکست کا باعث بنے، موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث ن لیگی ووٹرز نے ووٹ نہیں ڈالا۔ اور ٹکٹس سے محروم رہ جانے والے امیدواروں نے الیکشن میں پارٹی کا ساتھ نہیں‌دیا اور پارٹی کے اندر موجود یہ اختلاف بھی شکست کا باعث بنا .

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اپنے ووٹرز کو پولنگ کے دن گھروں سے بھی نہیں نکال سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کے دور میں‌ہونے والی بے تحاشہ مہنگائی بھی شکست کا باعث بنی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے بھی اس الیکشن میں کھل کر ن لیگ کا ساتھ نہیں‌دیا .

اجلاس میں بعض رہنماوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اس سے پہلے پی ٹٰی آئی پنجاب کی حکومت سنبھالنے کے بعد اسمبلیوں کے لیے خطرے بنے اس سے پہلے خود ہی اسمبلیاں توڑ‌دے کر نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے ، اس طرح پنجاب میں تحریک انصاف کو حلومت میں‌آنے سے روکا جا سکتا ہے .

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جن میں سے 15 پر تحریک انصاف، 4 پر ن لیگ اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

یہ 20 نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

ان 15 نشستوں کے حصول کے بعد 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کو ن لیگی اتحاد پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں