لاہور(یو این آئی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے
بدمعاشوں اور مجرموں کا گروہ قوم پر حاوی ہوچکا ہے،پوری قوم کو آواز بلند کرنی چاہیے ،خاموش رہنے سے حالات مزید خراب ہوں گے
عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اخلاق و اقدار سے یکسر عاری بدمعاشوں، مجرموں اور احمقوں پر مشتمل ایک گروہ پوری طرح قوم پر حاوی ہوچکا ہے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی بےروزگاری کے ساتھ بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے
ان حالات میں اقتدار پر قابض گروہ اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح کی واحد سیاسی جماعت کو جبر و فسطائیت سے کچلنے کی منصوبہ بندی پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔