راولپنڈی :- بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں نے ایران کی حدود سے حملہ کر کے 4 سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ پاک ایران بارڈر کے چکاب سیکٹر پر میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایرانی سر زمین سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، ایران سے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔۔
ایک اور واقعے میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پربلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں آپریشن کر کے4 دہشتگردوں کقو ہلاک کر دیا .
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔اس آپریشن کے لئے سکیورٹی فورسز کو خصوصی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے میں داخل کیا گیا جبکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا