بلاول بھٹو کا حکومت کے خلاف مظاہروں کا اعلان، کراچی میں جلسے سے خطاب

کراچی ( یو این آئی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر تبدیلی نہیں تباہی سرکار مسلط ہے، کٹھ پتلی کا ہر وعدہ جھوٹ نکلا، عوام کیلئے جینا مرنا مشکل ہوگیا،عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے جبکہ حکومت کو بھگا کر ہی دم لیں گے، اگلی باری جیالوں کی ہوگی ۔باغ جناح کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ ہوا جس میں سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے مہنگائی ہوتوسمجھووزیراعظم چورہے، عوام پوچھتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں ہیں؟جبکہ عمران خان کا عوام سے کیاگیاہروعدہ جھوٹا نکلا،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے جبکہ آج ملک میں عمران خان کی تبدیلی نہیں تباہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے،ہماری حکومت عوام دوست ہوگی،غریب نہیں بلکہ غربت کا خاتمہ کریں گے،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے،پیپلز پارٹی حکومت میں آنے کے پہلے روز تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں مہنگائی،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنا وعدہ پورا کرتی ہے،اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے،عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔بعدازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی میں کامیاب جلسہ کرنے پر جیالوں کو سلام،جلسے میں شرکت پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔شاندار اجتماع میں کار ساز کے شہدا کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے جو وعدے کیئے وہ پورے کیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں