عمران خان کہیں نہیں جا رہے ، اپنی مدت پوری کریں گے ۔ شیخ رشید

اسلام آباد(یو این آئی نیوز )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپنی مدت پوری کریں گے۔ نوازشریف مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جوڈو کراٹے، اکھاڑ پچھاڑ کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی قبریں کھودے گی۔ مریم نوازکی گذشتہ روز کی تقریرسے عمران خان نکال دیں تواس میں کیاتھا، انہوں نیاداروں کیخلاف غیردانشمندانہ زبان استعمال کی، دھوبی گھاٹ میں جس طرح اداروں پربات کی گئی، اس طرح اداروں کوچوکوں ،چوراہوں پرڈسکس کریں گے توآپ کیساتھ بھی دھوبی گھاٹ والاسلوک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس طرح منصوبہ بندی کرکے لندن گئے،انہیں خون کےآنسورونیکی کوئی ضرورت نہیں۔ مریم نواز کہہ رہی تھیں نوازشریف خون کےآنسورورہاہے۔وہ خون کے نہیں مگرمچھ کےآنسورورہے ہیں۔ اگر نوازشریف واپس آنیکی خواہش رکھتے ہیں توانہیں کل ہی سفری دستاویزجاری کردیتے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج مہنگائی ہے،پوری دنیامیں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ کافی بڑی تعدادمیں ڈالرافغانستان چلے گئے۔مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔پچھلے سال نومبرمیں مریم نے کہاتھاعمران خان جارہے ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں