شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (یو این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو  راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ شیخ رشیدکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں