راحیلہ خان کو انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کی وائس چئیر پرسن آزاد کشمیر مقرر کر دیا گیا 

راولپنڈی (یو این آئی ) انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ نے صحافی ، سوشل ایکٹوسٹ راحیلہ خان کو انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ آزاد کشمیر کی وائس چئیر پرسن مقرر کر دیا ، موومنٹ کے مرکزی بورڈ آف گورنرز نے مشترکہ طور پر یہ تقرری کی ھے اور سرٹیفیکیٹ جاری کیا ھے ، مرکزی بورڈ نے راحیلہ خان کی خدمات اور سماجی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ، تمام سیاسی جماعتوں ، خواتین ، سماجی اور مذھبی طبقات نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ھونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گی جبکہ آزاد کشمیر میں خواتین ، بچوں اور محروم طبقات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی

عالمی تنظیم نے منشور اور قواعد و ضوابط کے تحت راحیلہ خان سے توقع کی ھے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری جانفشانی سے یہ خدمات انجام دیں گی ، وریں اثنا راحیلہ خان نے ان پر اعتماد پر عالمی موومنٹ کے بورڈ آف گورنرز اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ھے کہ تنظیم محروم طبقات کی آواز بن کر مسائل نہ صرف اجاگر کرے گی بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے قانون سازی میں بھی مدد کرے گی ، واضح رہے کہ راحیلہ خان نے وکالت میں بھی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ سماجی سطح پر ایک متحرک صحافی اور رہنما کے طور پر کام کیا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ھونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر راحیلہ خان ایک توانا آواز ہیں ، عوام علاقہ نے ان کی تقرری کو سراہا ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں