اسلام آباد(یو این آئی)عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اتحادی حکومت نے قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت شروع کر دی ہے
قومی اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست 2023 کو مکمل ہوگی ،حکومت نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کروانے کیلئے 9 یا 10اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت کررہی ہے۔
13 اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کروانا ہونگے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی عام انتخابات اور قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل پر غور کیا گیا
ذرائع کے مطابق وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90دن میں کروانا ہونگے ،90 دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہونگے
،حکومت انتخابی مہم کیلئے زیادہ وقت حاصل کرنے کی وجہ سے نومبر والے آپشن پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق حتمی فیصلے کیلئے اتحادیوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد ہوگا
وزیراعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے پیرس جاتے وقت لندن میںمختصر قیام کرینگے جہاں وہ اس معاملے پر پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کرینگے، دونو ں کی ملاقات 22 جون کو ہوگی
٭٭٭٭٭