اسلام آباد(یو این آئی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ ملکی صورتحال پر کہاہے کہ کوئی سیاسی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں،تمام سٹیک ہولڈرزکو کہتا ہوں دوہ دوبارہ سوچیں۔
صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ انا، زبردستی یا انکساری کی حکمت، کون سی روش کو غالب آنا چاہئے؟ہم درگزر کیساتھ تنازعات حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
صدر مملکت کااپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ سب پر زور دیتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں،سب سے گزارش ہے ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں
آج کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی پاکستان مخالف نہیں رہی،کوئی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں،تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ دوبارہ سوچیں۔