ماسکو(یو این آئی مانیٹرنگ) روس نےروسی علاقوں سے فوجیوں کو واپس بلانے کا امریکہ کا مطالبہ مسترد کر دیا ، جمعرات کو کہا کہ روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے امریکہ کو کہا گیا ہے کہ روسی علاقوں سے فوجیوں کو واپس بلانے کا واشنگٹن کا مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ “روسی سرحدوں کے قریب امریکہ اور نیٹو کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی تشویشناک ہے، جب کہ ہماری ‘ریڈ لائنز اور بنیادی سلامتی کے مفادات کے ساتھ ساتھ ان کے دفاع کے روس کے خود مختار حق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ روس کے بعض علاقوں میں سخت پابندیوں کی دھمکی کے ساتھ فوجیوں کو واپس بلانے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے یہ مطالبہ ناقابل قبول ہے۔