انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لی ریلی کا انعقاد.

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ے ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر،پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان،آئی ایس ایف کے مرکزی کنونیر چوھدری ارسلان حفیظ،اسلام آباد کے کنونیر امجد علی شاہ ،راولپنڈی آئی ایس ایف کنونیر عمیر شوکت نے کی،ریلی اقبال پارک بارانی یونیورسٹی راولپنڈی سے اسلام آباد پریس کلب تک نکالی گئی،ریلی میں آئی ایس ایف کے نوجوان موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے،ریلی میں شریک طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے،اس کے علاوہ “امپورٹڈ حکومت نامنظور”،”مائنس ون نامنظور” اور “ایک ریاست دو دستور” کے نعرے بھی بلند کئے،

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ شاندار ریلی کے انعقاد پر آئی ایس ایف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،نوجوانوں ابھی آپ کا کام شروع ہوا ہے آپ کا کپتان حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے،ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ ہم غلامی کی زنجیریں توڑ کر رہیں گے،

اسد عمر نے کہا پاکستان تمام تر وسائل سے مالا مال اور ایٹمی قوت ہے ہم کسی کی غلامی کرنے کو تیار نہیں ہیں،جب بھی کسی ملک میں انقلاب آتا ہے تو نوجوان سب سے آگے ہوتے ہیں،چیئرمین عمران خان بہت جلد کال دیں گے آپ سب نے تیار رہنا ہے،
انھوں نے کہا پاکستان کی معیشت خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے معاشی تجزیہ کار پاکستانی معیشت کی گراوٹ کے خدشات رکھتے ہیں،پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی امپورٹڈ حکومت کے دور میں ہو چکی ہے،پاکستان میں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے،روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہوتی جارہی ہے،

اسد عمر نے کہا امپورٹڈ حکومت کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں ہے پاکستان کے عوام اس حکومت کو نہیں مانتے،جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا تب تک پاکستان میں معاشی استحکام ممکن ہی نہیں ہے،فیصلہ سازوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کو نئے انتخابات میں لے کر جانا ہے اور فیصلہ عوام کے ہاتھ میں دینا ہے،پاکستان کے فیصلے بند کمروں کی بجائے عوام کے ہاتھوں ہوں گے،
مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی حالت خراب ہے اسلئے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،

انھوں نے کہا الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اس لئے آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف کو ہرایا نہیں جاسکتا،اس سے پہلے کہ پاکستان کو مزید نقصان ہو اور واپسی آنا مشکل ہو جائے، انتخابات کا اعلان کر دیا جائے،جس جس کی خواہش ہے کہ عمران خان مائنس ون ہو ان سب نے مائنس ہو جانا ہے لیکن عمران خان یہی رہیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں