‘میرے خلاف قتل و غارت کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا گیا،عمران خان

لاہور (یو این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر الزامات لگانے کیلئے قتل و غارتکا ایک اور منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں پولیس والے ہمارے کارکنان میں شامل ہو کر حملہ آور ہوں گے، یہ گولیاں چلائیں گے اور ماڈل ٹآو¿ن کی طرح قتل کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد ریکارڈڈ ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں عمران خان کارکنان کو پولیس آپریشن کی آڑ میں اشتعال انگیزی سے متنبہ کر رہے ہیں

عمران خان نے کہا کہ میں نے یہ ویڈیو 22 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس قتل کی کوشش کے بعد ریکارڈ کی۔

میں نے پارٹی کارکنان سے مسلسل کہا جو بھی اشتعال انگیزی ہو، پرامن احتجاج کرنا ہے۔ جب بھی آزادانہ انکوائری ہو گی

ثابت کروں گا جن کے پاس بندوقیں تھیں ، آتش زنی کی وہ مظاہرین کے درمیان ان جیسے ہی تھے۔

انہوں نے کہا اب میرے خلاف ایک اور منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اپنی عدلیہ اور پنجاب پولیس کو بتانا چاہتا ہوں یہ آپریشن کیا ہو گا

آئی جی پنجاب اور اسلام آباد نے 2 سکواڈ بنائے ہیں جن کا مقصد ہمارے لوگوں میں شامل کر کے پولیس پر گولیاں چلوانا، قتل کروانا ہے۔

منصوبے کے تحت پولیس والے ہمارے کارکنان میں شامل ہو کر حملہ آور ہوں گے، یہ گولیاں چلائیں گے اور ماڈل ٹآو¿ن کی طرح قتل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں