بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک ۔

اسلام آباد( یو این آئی نیوز)بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کٰیا، اس دوران تخریب کاروں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ملزمان کیچ میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن سے اسلحہ، گولہ و بارود بھی برآمد ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں