نیشنل پریس کلب اسلام آباد انتخاب، شیڈول جاری

اسلام آباد( یو این آئی رپورٹ )نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عاصم قدیر رانا کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران کمیٹی طارق علی ورک،مرزا عبدالقدوس،ناصر عباس نقوی،احتشام الحق اور بابر ملک نے شرکت کی جبکہ اعظم گل نے آن لائن شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 جنوری 2022 سے 19 جنوری 2022 تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ،کاغذات کی جانچ پڑتال 20 جنوری جبکہ ابتدائی لسٹ 21 جنوری کو رات بارہ بجے تک لگائی جائے گی ،22 جنوری کو اعتراضات وصول کیے جائیں گیان اعتراضات پر 23 جنوری کو سماعت ہو گی، امیدوارں کی عبوری لسٹ 23 جنوری کو پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی جبکہ 24 جنوری کو کاغذات واپس لیے جا سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جنوری کو رات بارہ بجے آویزاں کر دی جائے گی اور 28 جنوری کو صبح ساڑھے نو بجے سے رات آٹھ بجے تک پولنگ ہوگی اسی دوران ڈیڑھ بجے سے اڑھائی بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔ علاوہ ازیںایگزیکٹو امیدواروں کی فیس 15سو روپے جبکہ گورننگ باڈی کے امیدواروں کی فیس ایک ہزار روپے ہو گی ، فیس ناقابلِ واپسی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں