ملک میں ادویات کی قیمتیں حکومتی کنٹرول سے باہر ،

اسلام آباد (یو این آئی نیوز ) ملک میں ادویات کی قیمتیں حکومتی کنٹرول سے باہر ، عوام وزارت قومی صحت اور ڈریپ کے حکام کے رحم و کرم پر ، صحت یابی کے لیے دواوں کی خریداری کے لیے میڈیکل سٹورز پرجانے والے ادویات کی قیمتیں سن سن کر بیمار ہونے لگے ، واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور میں ادویات کی قیمتوں میں جس تیزی سے اضافہ ہوا اس کی مثال ماضی میں کسی حکومت کے دور میں نہیں ملتی ، ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کبھی کبھار کی بات ہو ا کرتی تھی لیکن تحریک انصاف کے دور میں یہ ہفتوں اور مہینوں کی بات بن کر رہ گئی ہے اور کوئی ہفتہ یا مہینہ ایسا جاتا ہی نہیں جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوتا ہو ، مگر حکومت ہے کہ اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، اور صورتحال ایسی دیکھائی دیتی ہے کہ جسے حکومت نے عوام کو ڈریپ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور ڈریپ حکام کے ساتھ وزارت قومی صحت کے حکام میڈیسن کمپنیوں کے ساتھ مل کر اپنے بینک اکاونٹ بھرنے میں مصروف ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اور عوام کو میڈیسن کے ہاتھوں صحت یاب ہونے کی بجائے ان کی قیمتیں سن کر ہی مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے ، ایک میڈیکل سٹور کے اونر کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے ڈریپ کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور اسے یہ احسا س ہی نہیں کہ اس نے عوام کو بیماریوں سے بچانے اور ان کی صحت کی بہتری پر بھی کوئی توجہ دینی ہے ، اونر کے مطابق اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ان کے پاس بعض دوائیاں ایک سے زائدقیمتوں میں موجود ہیں کیونکہ ان کی ہر نئی سپلائی پہلے سے بڑھی ہوئی قیمت میں موصول ہوتی ہے اور اونر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسی بھی ادویات ہیں جن کی تین مختلف قیمتیں ہیں کیونکہ ان کے پاس ان ادویات کی سپلائی پہلے سے بڑھی ہوئی قیمت میں آئی ہے اور یہ صورتحال بتاتی ہے کہ میڈیسن قیمتوں کی موجیں لگی ہوئی ہیں اور وزارت صحت اور ڈریپ کے حکام مل جل کر عوام پر موت مسلط کرنے میں مصروف ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اس صورتحال کا علم ہی نہیں ،

اپنا تبصرہ بھیجیں