اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) ن لیگی رہنمامریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹےجنید صفدر کی بارات کی تقریب منگل کے روز اسلام آباد میں ہوئی جس میں ن لیگی رہنماؤں سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کا جشن کئی روز سے جاری ہے جس میں مائیوں، مہندی، شبِ قوالی اور بارات کی تقریبات اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔
جنید صفدر کی بارات عباس آفریدی کے فارم سے روانہ ہوئی ۔فارم ہائوس کے باہر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔باراتیوں کیلئے شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ دلہا دلہن سے زیادہ مریم نواز کی دھوم ،بیٹے کی شادی پر گرین کلر کا جوڑا زیب تن کیا ،صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کی بارات میں شرکت کی اورجوڑے کو شادی کی مبارک باد دی ۔وہ روائتی کُلا اور ٹائی لگائے دلہے کے ساتھ ساتھ رہے۔شہباز شریف شادی میں شرکت کے لیے پہنچے تو بھتیجی مریم نواز کو گلے لگا کر مبارکباد بھی تھی۔مریم نواز ڈیزائنر نومی انصاری کے خوبصورت ہرے جوڑے میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں ، مریم نواز نے بیٹے کے اس بڑے دن میک اپ آرٹسٹ صدف فرحان سے میک اپ کروایا۔
