بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ۔

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز)بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں پاکستان نے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی خصوصی اجازت دے دی۔بابا گرونانک کا یوم پید ائش 17 سے 26 نومبر تک منایا جا رہا ہے۔بھارت، امریکہ، برطانیہ، افغانستان،کینیڈا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کریں گے .افغانستان سے سکھ یاتری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ بھارتی سکھ یاتری 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔ ان تقریبات کے دوران سکھ یاتری دربار کرتارپور صاحب بھی جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں