اسلام آباد (یو این آئی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 پر دستخط کر دیے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد پیمرا ترمیمی بل قانون بن گیا۔دوسری جانب سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمراترمیمی بل منظور ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مشرف کی آمریت سے جنم لینے والے پیمرا کالے قانون کو جمہوری و بنیادی انسانی حقوق کی حدود میں لے آئے ہیں، کالے قانون کو پیمراترمیمی بل کی صورت دستور پاکستان کی حدود میں لے آئے ہیں۔