حسان نیازی دہشت گردی کے کیس میں نامزد

لاہور(یو این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کو دہشت گردی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف اور ایڈوکیٹ حسان نیازی کی گرفتاری پر چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں حسان نیازی اور حیدر مجید ایڈوکیٹ کو گرفتاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے وکیل زبیر کسانہ کے گھر چھاپے کے خلاف وکلاءنے لاہور کی سیشن کورٹ کے دورازے بند کر دیے۔ وکلاءنے سائلین اور پولیس اہلکاروں کو عدالتوں میں جانے سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں