اسلام آباد(یو این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیاہے
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ 9روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹرہوگئی ہے
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت260.50سے کم ہوکر 253 روپے 50 پیسے ہو گئی