اسلام آباد(یو این آئی)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا بڑا اعلان کر دیا ،پٹرول 12 روپے جبکہ ڈیزل 30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا
اسحاق ڈار ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے
جس کے تحت پٹرول 12 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 فی لیٹر کمی کی گئی ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے کمی کی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا
انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو اپیل کی کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں واضح کمی کی جائے تا کہ غریب عوام کو اس کے ثمرات پہنچ سکیں