اسلام آباد( یو این آئی ):انسد اد دہشت گردی کے امور میں امریکہ اور انڈیا سمیت کواڈ کی بڑھتی ہوئی مداخلت پاکستان، چین اور ایران متحرک ہو گئے ، اس سلسلے میں تادیبی حکمت عملی پر غور کے لیے پاک ،چائنا باہمی مشاورتی ڈائیلاگ کے علاوہ پاکستان ، چین اور ایران پر مشتمل سہ فریقی مشاورتی کانفرنس بیجنگ (چین)میں طلب کر لی گئی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ڈائیلاگ 31 مئی کو ہو گا جس کا موضوع پاک ، چائنا کاونٹر ٹیررزم ڈائیلاگ ہو گا جبکہ سہ فریقی مشاورتی کانفرنس یکم جون کو منعقد ہوگی جس کوسہ فریقی مشاورت برائے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی کا نام دیا گیا ہے پر غور کے لیے تینوں ملکوں کی سہ فریقی مشاورتی کانفرنس یکم جون کو بیجنگ میں طلب کر لی گئی ، کانفرنس کا موضوع مشاورت برائے انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی رکھا گیا ہے،
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں ایک وفد پاکستان کی جانب سے ان دونوں سرگرمیوں میں حصہ لے گا، وزارت داخلہ کی جانب سے ان دونوں ایونٹس میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں سے رہنمائی طلب کر لی گئی ہے ، جبکہ اس سلسلے میں تیاری کی غرض سے ایک بین الوزارتی میٹنگ بھی 17مئی کو وزارت خارجہ میں طلب کر لی گئی ہے ،
ذرائع کے مطابق پاک چائنا کے درمیان منعقد ہونے والے ڈائیلاگ کا ایجنڈا کا اہم نکتہ کاونٹر ٹیررزم سے متعلقہ امور میں امریکہ اور انڈیا سمیت کواڈ کی بڑھتی ہوئی مداخلت سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کے علاوہ ، افغانستان اور جنوبی ایشا ء کی مجموعی صورتحال کو جائزہ لینا اور دہشت گرددی کے ابھرتے ہوئے چیلنجزپر غور کرنا اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں باہمی تعاون کو موثر بنانا اور پاکستان میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیفٹی اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ دہشت گردی جیسے مسئلے کے مقابلے کے لیے علاقائی اینٹی ٹیررزم سٹرکچر آف شنگھائی کوآپریشن آرگنائیزیشن ( ایس سی او ۔آراے ٹی ) ، سلامتی کونسل اور دیگر اداروں کے تعاون پر گور کرنا ہے ،
ذرائع کے مطابق سہ فریقی مشاورتی کانفرنس کا ایجنڈے میں دیگر امور کے علاوہ بلوچستان میں دہشت گردی کی ذمہ دار مجید بریگیڈ سے نمٹنے کی حکمت عملی اس کانفرنس کا اہم نکتہ ہے جبکہ مشاورتی کانفرنس میں جن دیگر امور پر غور کیا جائے گا مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ ETIM کے خلاف کریک ڈاون کی تجاویز اور انسداد دہشت گردی مشترکہ مشق کو ادارتی شکل دینا اور اور بارڈر کنٹرول مینجمنٹ کا بہتر بنانا ہے ۔