پی ڈ ی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شاہراہ دستور پر آج ہونے والا احتجاج کو ختم کرنے اور دھرنا نہ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( یو این آئی ) ۔ پی ڈ ی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شاہراہ دستور پر آج ہونے والے احتجاج کو ختم کرنے اور سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا نہ دینے کا اعلان کردیا ، پی ڈی ایم کی جانب سے آج پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے متعلق عدلیہ بلخصوص سپریم کورٹ کے فیصلون جن میں عمران خان کی رہائی کا فیصلہ بھی شامل ہے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ، اس سلسلے میں پی ڈی ایم کی جانب سے ایک ریلی منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے جے یو آئی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے حصہ لیا ، عدلیہ کے خلاف ہونے والے اس احتجاج میں پیپلزپارٹی بھی شامل تھی ، تمام ریلیوں کا اختتام شاہراہ دستور پر ہوا جہاں قائدین نے خطاب کیا ، پی ڈی ایم اپنے احتجاج کے حتمی پلان کے حوالے سے تذبذب کا شکار دکھائی دی کارکن یہ جاننے کے لیے بے چین رہے کہ یہاں ان کی سیاسی حکمت عملی کیا ہوگی ، شرکا کی بڑی تعداد یہاں طویل دھرنے کی تیاری کر کے آئی تھی مگر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اچانک اپنی تقریر کے اختتام پر دھرانا نہ دینے اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں