چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (یو این آئی)حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاءبندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا

ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے۔ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا

ریفرنس کو ختمی شکل دینے کیلئے قومی اسمبلی نے کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی۔ تحریک شازیہ صوبیہ سومرو نے پیش کی، متن کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف مس کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی جائے

ریفرنس کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔ محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی،شہنازبلوچ ارکان میں شامل ہیں۔ اسپیکرقومی اسمبلی خصوصی کمیٹی اراکین میں ردوبدل کرسکیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں