اسلام آباد(یو این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے ہزاروں کارکن ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے پہنچ گئے
مظاہرین نے عمران خان ،چیف جسٹس اور عدلیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،کارکنوں نے سپریم کورٹ کی عمارت میں بھی گھسنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اداروں کی مداخلت پر کارکن سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل نہ ہو سکے
پی ڈی ایم کارکنان تمام روکاوٹیں عبور کر کے ریڈ زون داخل ہو گئے،پولیس کو کارکنان کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی احکامات موصول نہ ہوئے
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق جے یو آئی کے وفد سے بات چیت جاری ہے۔دھرنے کے مقام کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہے۔اسلام آباد میں 245 بھی نافذ ہے۔
پی ڈی ایم کارکنان تمام روکاوٹیں عبور کر کے ریڈ زون داخل ہو گئے ہیں۔سپریم کورٹ کے مرکزی گیٹ پر پی ڈی ایم کارکنان کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش شروع کردی۔ایف سی اہلکاروں کو گیٹ پر تعینات کر دیا گیا
سپریم کورٹ کے باہر حالات خراب ہونے شروع ہو گئے۔پی ڈی ایم کی ڈنڈا بردار فورس کی سپریم کورٹ میں گھسنے کی کوشش شروع کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے